۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حیدرآباد

حوزہ/حیدر آباد میں کوئز پروگرام اور امتحانات بعنوان معرفت قرآن و عترت بارگاہ معصومین میں انعقاد ہوا جسمیں لڑکے اور لڑکیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں کوئز پروگرام اور امتحانات بعنوان معرفت قرآن و عترت بارگاہ معصومین میں منعقد کیا گیا۔

جسکے نتائج کا اعلان جشن میں کیا گیا۔ جشن میں لڑکے اور لڑکیوں کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔ جشن کا آغاز کمسن قاری مرزا حسین علی خان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور قصائد بارگاہ شہزادی کونین میں پیش کئے گئے۔

چیف ایڈیٹر روزنامه صداۓ حسینی سید جعفر حسین نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ جس طرح سے لڑکیاں تعلیمی میدان میں آگے ہیں اسی طرح لڑکوں کو بھی چاہیے کہ وہ تعلیمی میدان میں آگے آئیں۔

کوئز کی نظامت مولانا مرزا عسکری علی خان نے انجام دی ۔ میر صابر علی زوار معتمد انجمن معصومین نے اپنی تقریر میں کہا کہ علم حاصل کرنے کیلئے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے ایک تعلیمی سنٹر ہونا چاہیے تا کہ علم کے میدان میں انکو دشواری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک کوئز پروگرام بعنوان امام حسین منعقد کیا جائے گا۔ اور جو بھی اول انعام حاصل کرے گا اس کی ایک سال کی فیس ادا کی جائے گی۔
غلام پنجتن صدر انجمن باقری نے طلباء وطالبات کو انعامات تقسیم کئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد کے علاوہ علماء و خطباء اور دیگر معزز شخصیت نے بھی شرکت کی۔ جسمیں مولانا سید مقصود حسین جعفری، آفتاب ہند مولانا سید علی آقا باقری رکن آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ، مولانا سید ظفریاب حیدر رضوی، مولانا علی حیدر فرشته، صدر قاضی تلنگانہ جعفر حسین خلجی، مولانا علمدار قبلہ، صدر انجمن معصومین مختار علی زوار، مولانا سید اسد حسین عابدی موجود تھے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .